ارشادِ نبوی

طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے اور اللہ کو زیادہ پیارا ہے۔ جو بھی تیرے لیے مفید ہے تو اس کی خواہش رکھ اور اللہ سے مدد طلب کر اور ہمت نہ ہار اور اگر تجھے کوئی تکلیف پہنچے تو یہ مت کہہ کہ اگر میں (ایسا) کرتا تو یہ یہ ہوجاتا بلکہ کہو کہ اللہ کی تقدیر تھی جو اس نے چاہا سو کیا کیونکہ (لفظ) لَو (یعنی اگر) تو شیطان کے لیے راہ کھول دیتا ہے۔

(مسلم کتاب القدر باب فی الامر بالقوۃ و ترک العجز… ۴۸۰۲)

مزید پڑھیں: آخری زمانے کے علماء کی حالت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button