اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

عطاءالرب چیمہ صاحب نیشنل صدر و مبلغ انچارج قزاقستان دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۴؍اکتوبر کو خاکسار وقار عمل کے دوران تقریباً تین میٹر کی بلندی سے گرنے کے باعث زخمی ہوگیا۔ اس حادثے میں جسم پر متعدد چوٹیں آئیں اور بائیں ٹانگ فریکچر ہوگئی ہے جس کا آپریشن مورخہ ۱۶؍اکتوبر کو ہوا۔

احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور تا دم آخر خدمت دین کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔ آمین

اعلان نکاح

ندیم خالد رانا صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بیٹے عزیزم عامر ندیم مقیم ہالینڈ کے نکاح کا اعلان ہمراہ عزیزہ بسمہ طاہر بنت طاہر احمد خان رانا صاحب آف یوکے ۳؍اکتوبر۲۰۲۶ء کو پڑھایا گیا۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ کرے یہ رشتہ جانبین کےليے ہر لحاظ سے بابرکت ہو۔ آمین

اعلانات ولادت

٭… امۃالقيوم صبا خواجہ صاحبہ اہلیہ خواجہ رفیق احمد صاحب جرمنی سے تحریرکرتی ہیں کہ خاکسار کی بیٹی عزیزہ مناہل صدف اور عزیزم مبرور احمد زیب فرخ صاحب(مبلغ سلسلہ یوکے) کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے ۱۸؍جولائی ۲۰۲۶ء کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت نو مولود کا نام ’ربیعہ فرخ‘ تجویز فرمایا ہے اور وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں بھی قبول فرمایا ہے۔

نومولود کی والدہ انجینئر محمود مجیب اصغر صاحب ابن فضل الرحمٰن بسمل صاحب (سابق امیر جماعت احمدیہ بھیرہ)کی نواسی اور خواجہ منیر احمد صاحب ابن خواجہ غلام نبی صاحب (سابق ایڈیٹر الفضل) کی پوتی ہے۔ جبکہ والد، حضرت شیخ محمد حسین ڈهنگره صاحبؓ (صحابی حضرت مسیح موعودؑ) کے پوتے ہیں۔

٭… محمد سرور ظفر صاحب آف کیلگری، کینیڈا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار کے بڑے بیٹے عزیزم محمد عاصم وقف نو اور بہو عزیزہ حمیرا احمد بنت لطیف احمد صاحب آف مانچسٹر، یوکے کو پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام ’زائرہ ارین‘ تجویز ہوا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نومولودگان کو نیک، صالح، خوش قسمت اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے، انہیں دین و دنیا کی حسنات سے نوازے، صحت و سلامتی والی بابرکت زندگی عطا فرمائے اور ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button