مجلس خدام الاحمدیہ کھُلنا، بنگلہ دیش کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ کھُلنا ریجن، بنگلہ دیش کا اجتماع مورخہ ۳و۴؍ستمبر ۲۰۲۶ء کو جماعت سندر بان کی مسجد بیت السلام میں منعقد ہوا۔ اس میں ریجن کی ۱۱؍مجالس کے خدام و اطفال سمیت تقریباً ۱۸۰؍افراد نے شرکت کی۔

افتتاحی اجلاس ریجنل قائد مکرم پرویز مشرف صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد مکرم خورشید عالم صاحب مبلغ سلسلہ نے تقریر کی۔ اجتماع کے دوران تلاوت قرآن کریم، اردو و بنگلہ نظم، دینی معلومات، کوئز، بنگلہ تقریر، فٹ بال نیز دیگر ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔
شاملین اجتماع نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ براہ راست سنا جس کے بعد خطبہ کے مضمون پر کوئز ہوا اور درست جواب دینے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اختتامی اجلاس میں مقامی امیر جماعت سندربان اور اجتماع میں تدریسی خدمات انجام دینے والے مربیان و معلمین نے تربیتی موضوعات پر تقاریر کیں۔ بعد ازاں علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو انعامات دیے گئے۔ عہد اور دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کے نیک اور دیرپا نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ جرمنی کے گیارہ رکنی وفد کا گھانا کے تاریخی مقامات کا دورہ




