یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ Hof، جرمنی کی پہلی چیریٹی واک ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ Hof، جرمنی کے زیر اہتمام پہلی ’احمدیہ چیریٹی واک‘ مورخہ ۲۴؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو کامیابی سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کے ساتھ اسلام احمدیت کے پیغام امن و محبت کو عام کرنا تھا۔ مختصر تیاری کے لیے صرف تین ہفتے میسر آئے، جن میں شہر کی انتظامیہ سے اجازت، پولیس و دیگر متعلقہ اداروں سے رابطے، تشہیر اور شرکاء و معاونین کو دعوت دینے کے انتظامات جماعت Hof کے صدر مکرم تنویراحمد ناصر صاحب کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسلسل بارش کے باوجود تقریب میں تقریباً ۷۰؍افراد نے شرکت کی جن میں Hof کے میئر Stefan Schmalfuß، قریبی علاقے Gattendorf کے میئر اور جرمنی کی دیگر جماعتوں، بشمول Nürnberg, Würzburg, Kitzingen اور Augsburg کے احباب شامل تھے۔

شرکاء نے ’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘ کے ماٹو کے تحت واک میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر ایک ہزار ۲۳۵؍یورو جمع ہوئے جو مختلف مقامی چیریٹیز کو چیکس کی صورت میں پیش کیے گئے۔

مقامی اخبار Frankenpost نے بھی اس تقریب کی رپورٹ شائع کی۔

تقریب کے دوران مقامی فلاحی اداروں اور کھیلوں کی تنظیم نے آئندہ سال کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی میں دلچسپی ظاہر کی جبکہ Gattendorf کے میئر نے اپنے علاقے میں بھی ایسی واک منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور جماعت کو اسلام احمدیت کے پیغام امن و محبت اور خدمت خلق کو مزید وسعت دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:عرفان احمد۔ زعیم مجلس Hof، علاقہ بائرن)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۶ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button