مدرسۃ الحفظ گھانا کے ۱۰۶ویں طالب علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲؍نومبر ۲۰۲۶ء بروز سوموار مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالبعلم عزیزم عبد الکریم بوآچی نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اسکے خاندان اور سلسلہ کے لیے ہر لحاظ سے مبارک کرے۔ آمین
عزیزم نے یکم ستمبر ۲۰۲۴ء کو مدرسة الحفظ کے استاد مکرم حافظ مبشر احمد جاوید صاحب کی زیر نگرانی حفظ کرنا شروع کیا اور ۲؍نومبر کو آخری سبق سنا کردو سال، ۲ ماہ اور ۲دن میں قرآن کریم کا حفظ کیا مکمل کیا۔ امسال مدرستہ الحفظ کے سالانہ امتحان میں اول آئے۔
یہ بچہ مکرم الحاج عبد الکریم بوآچی یآڈم صاحب (Alhajj Abdul-Karim Boakye- Yiadom) کا بیٹا ہے جو مجلس انصار اللہ گھانا کی نیشنل عاملہ کے رکن ہیں۔ عزیزم کی والدہ محترمہ حاجیہ مریم عثمان صاحبہ(Hajia Mariam Osman) ٹی آئی احمدیہ سیکنڈری سکول ایسارچر(Essarkyir) کی ہیڈمسٹریس ہیں نیز بطور نائب صدر دوم لجنہ اماءالله گھانا خدمت کی توفیق پارہی ہیں۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز یکم مارچ ۲۰۰۵ءسے اب تک اس ادارے سے ۱۰۶طلباء قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں جن کا تعلق گھانا، برکینا فاسو،آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، لائیبیریا، ٹوگو، بینن، گیمبیا ، گنی بساؤاور پاکستان سے ہے۔ اس وقت مدرسۃ الحفظ میں زیرِ تعلیم طلباء کی تعداد۴۲ہے۔ان طلباء کا تعلق گھانا ، گنی بساؤ اور کینیڈا سے ہے۔
(رپورٹ: شاہد محمود احمد(مبلغ سلسلہ)۔ پرنسپل جامعة المبشرین گھانا)
