یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

روز مرّہ دعائیں

پریشانی کے وقت کی دعا

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 11؍ستمبر2026ء میں رسول اللہ ﷺ کے توکّل علیٰ اللہ کے بارے میں درج ذیل دعا بیان فرمائی

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے کہ

اَللّٰهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ وَبِكَ خَاصَمْتُ۔

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِكَ لَاإِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَىُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ يَمُوتُونَ۔

اے اللہ! مَیں تیری فرمانبرداری اختیار کرتا ہوںاور مَیں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اور مَیں تجھ پر توکّل کرتا ہوں اور مَیں تیری طرف جھکتا ہوں۔ تیری مدد سے ہی مَیں مقابلہ کرتا ہوں۔ اے اللہ! مَیں تیری عزّت کی پناہ میں آتا ہوں اس بات سے کہ تُو مجھے گمراہ ٹھہرا دے۔ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے۔ تُو ہی زندہ ہے جس پر کبھی موت نہیں آئے گی جبکہ جِنّ و اِنس مر جائیں گے۔ (صحیح مسلم کتاب الذکر و الدعا و التوبہ و الاستغفار باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر ما لم يعمل حدیث 4880)

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر28

اَلْمُحْتَكِرُ مَلْعُوْنٌ
ترجمہ:غلّہ کو روکنے والا کہ جب مہنگا ہو جائے تب بیچوں،
خدا کی رحمت سے دُور ہے۔

انگریزی الہام

حضرت مسیح موعودؑ

The days shall come when God shall help you.

دی ڈیز شَلْ کم وِہْن گاڈ شیل ہَیلْپ یُو *
وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا۔
(تذکرہ صفحہ 86 ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 47

وَاللّٰهِ إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ
وَ بِهِ الْوُصُولُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانٖ
ترجمہ: بخدا! بے شک محمدﷺ (خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں
اور آپؐ ہی کے ذریعہ دربارِ شاہی میں رسائی ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button