یادکرنےکی باتیں
روز مرّہ دعائیں
پریشانی کے وقت کی دعا
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 11؍ستمبر2026ء میں رسول اللہ ﷺ کے توکّل علیٰ اللہ کے بارے میں درج ذیل دعا بیان فرمائی
حضرت ابو ہریرہ ؓبیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کبھی مجھے کوئی پریشانی ہوتی تو جبرئیلؑ میرے پاس میرے سامنے ظاہر ہوتا اور کہتا اے محمدؐ! آپ کہیں:
تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا۔
کہ میں نے اُس زندہ ہستی پر توکّل کیا جو کبھی نہیں مرے گی۔ تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے کبھی کوئی بیٹا اختیار نہیں کیا اور جس کی بادشاہت میں کبھی کوئی شریک نہیں ہوا اور کبھی اُسے ایسے ساتھی کی ضرورت نہیں پڑی جو گویا کمزوری کی حالت میں اس کا مددگار بنتا اور تُو بڑے زور سے اس کی بڑائی بیان کیا کر۔
(المستدرک علی الصحیحین کتاب الدعاء و التکبیر و التھلیل و التسبیح و الذکر حدیث نمبر1876)
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر27
اَلصَّبْرُ رِضًا
ترجمہ:صبر راضی بقضا ہونے کا نام ہے۔
انگریزی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
We can what We will do
وِی کین وَیٹ وِی وِل ڈُو *
یعنی ہم کرسکتے ہیں جو چاہیں گے۔
(تذکرہ صفحہ 56۔ ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 46
تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزِيَّةٍ
خُتِمَتْ بِهٖ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٖ
ترجمہ: ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپؐ پر کمال کو پہنچ گئیں
اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ پر ختم ہو گئیں ہیں۔