مدرستہ الحفظ کینیا سے فارغ التحصیل ہونے والے دوسرے حافظ قرآن کریم
مکرم حافظ سعید انڈام صاحب مبلغ سلسلہ و انچارج مدرستہ الحفظ ناکورو، کینیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عزیزم Rajab Mwangema Mwashehele ابن رجب رشید صاحب نے ایک سال دو ماہ دس دن کی قلیل مدت میں مکمل قرآن کریم حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ عزیزم مدرسہ ہٰذا سے قرآن کریم کا حفظ مکمل کرنے والے دوسرے طالبعلم ہیں۔ ان کا تعلق کینیا کے ساؤتھ کوسٹ ریجن کی مشہور جماعت مازومالومے سے ہے۔ عزیزم نے ۲۰؍اگست ۲۰۲۵ء کو مدرسہ ہٰذا سے قرآن کریم حفظ کرنے کا آغاز کیا تھا اور ۳۰؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو خاکسار نے ان کا آخری سبق سنا۔ معلم ناصر جمعہ صاحب کو بھی عزیز موصوف کے کچھ اسباق سننے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، ان کے والدین، فیملی ممبران اور جماعت کے لیے مبارک فرمائے اور ان کے سینے اور عملی زندگی کو قرآن کریم کے نور سے منور فرمائے اور انہیں اس نور کو بھر پور انداز میں دوسروں تک پہنچانے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: گورداسپور شہر کے گورنمنٹ کالج میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد



