یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

روز مرّہ دعائیں

گھبراہٹ کے وقت کی دعا

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ ان کلمات سے گھبراہٹ کے وقت دعا کیا کرتے تھے:

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِيْمُ الْحَلِيْمُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ

اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت بڑا اور بہت ہی بردبار ہے۔ اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بہت ہی بڑی بادشاہی کا ربّ ہے، اس اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں کا ربّ اور عزت والی بادشاہی کا ربّ ہے۔

(صحیح البخاری كتاب التوحيد قَوْلُ اللّٰهِ تَعَالٰى تَعْرُجُ الْمَلائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ باب حدیث 7431)

اقتباس یاد کریں

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں: ’’ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے، ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔‘‘ (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19صفحہ21)

اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر29

اَلْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ
ترجمہ:ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔

انگریزی الہام

Glory be to this Lord God Maker of earth and heaven

گلوری بی ٹو دس لارڈ گَوڈ میکراوف ارتھ اینڈ ہیْون۔ *

خدائے ذوالجلال زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا۔

(تذکرہ صفحہ 86 ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 48

هُوَ فَخْرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَّ مُقَدَّسٍ
وَ بِهٖ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوْحَانِيْ

ترجمہ: آپ ہر ایک مطہّر اور مقدّس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی ناز کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button