مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 30؍مارچ تا 05؍اپریل 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 03؍اپریل بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يو ٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں بدری صحابیٔ رسولؐ حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی سیرتِ مبارکہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔ نیز حضور انور نے کورونا وائرس کی وجہ سےموجودہ حالات کے تناظر میںحضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ و السلام کے ایک اقتباس کی روشنی میں گھروں کو صاف رکھنے نیز حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات کی پابندی کرنے کی تلقین فرمائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    خاکسار الفضل کا مطالعہ کرتا رہتا ہے اور ربوہ میں الفضل کا کارکن بھی رہا ہے 2007تا 2012 خدمت کی توفیق ملی
    آج حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالی عنہ کا طب کے بارے میں تھا جس ڈاکٹروں کو نصیحت کی گئی تھی بہت پسند آیا اللہ تعالی روزنامہ الفضل دن دگنی رات چوگنی ترقی دے آمین
    والسلام
    محمد زاہد , جرمنی

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button