متفرق

ڈبل چاکلیٹ کیک

اجزا

مکھن(نرم کیا ہوا)…………………125گرام

انڈے……………………………………دوعدد

کسٹرڈپاؤڈر……………………………دوکھانےکےچمچ

میدہ …………………………………………ڈیڑھ کپ

پانی…………………………………………آدھاکپ

چینی ……………………………………………ایک کپ

کوکو پاؤڈر…………………………………ایک تہائی کپ

بیکنگ پائوڈر……………………………… ایک چائے کا چمچ

بٹر کریم

مکھن ………………………………………125گرام

پسی ہوئی چینی ……………………………ڈیڑھ کپ

کوکوپاؤڈر………………………………آدھاکپ

دودھ …………………………………………دوکھانے کےچمچ

ترکیب

اوون کوپہلے سے 180ڈگری سینٹی گریڈ یا 350 فارن ہائیٹ گرم کرلیں۔ایک گول کیک ٹن کو گریس کرلیں۔پھرمکھن، چینی،انڈے،میدہ کسٹرڈ پاؤڈر اور کوکو پاؤڈر ایک پیالے میں مکس کر لیں۔اس میں پانی ڈال کر دو منٹ کے لیے ہلکی اسپیڈ پر پھینٹیں اور پھر اس کو مزید چار منٹ کے لیے ہائی اسپیڈ پر پھینٹیں۔ اب اس مکسچر کوکیک ٹن میں اچھی طرح پھیلا ئیں۔اور چالیس منٹ کے لیے اوون میں بیک کریں اور پھر نکال کر ٹھنڈا کریں۔ایک دوسرے پیالے میں مکھن ،آئسنگ شوگر کوکو اور دودھ کو مکس کرلیں۔پھراس مکسچر کو تین سے چار منٹ کے لیے اچھی طرح پھینٹیں۔ اب کیک کو دو حصوں میں کاٹ لیں۔اور نیچے والے حصے میں بٹر کریم پھیلا دیں۔اور کیک کے دوسرے حصے کو اب نیچے والے حصے کے اوپر رکھ کر بند کر دیں۔تھوڑی سی بٹر کریم کیک کے سائیڈ اور اوپر ڈال کر اسے براؤن چاکلیٹ اور سویٹ کینڈ یزسے سجا ئیں۔

(تصویر:https://www.pinterest.co.uk/pin/784048616355274150/)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button