اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

٭…مکرم طارق محمود اٹھوال صاحب، حلقہ Richmond Park، لندن سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کے ماموں مکرم و محترم چودھری بشیر احمد صاحب، محلہ دارالرحمت غربی ربوہ (المعروف بشیر کریانہ سٹور گولبازار ربوہ) 4 اور 5؍ مئی 2021ء کی درمیانی شب 84 سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔

آپ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے موصی تھے۔ آپ بہت سی خوبیوں کے مالک، شریف النفس انسان تھے اور ربوہ کے پرانے کاروباری آدمی تھے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے فضل وکرم سے مالی وسعت اور کشائش سے نوازا تھا لیکن اس کے باوجود آپ کی طبیعت اور انداز زندگی و رہن سہن نہایت سادہ تھا۔ لوگوں کے کام آنا نیز جماعتی چندہ جات اور مالی تحریکات میں بہت چڑھ کر حصہ لینا بھی آ پ کا خاص وصف تھا۔

آپ نے پسماندگان میں چار بیٹے چودھری محمد موسیٰ صاحب، چودھری سعید مصطفیٰ صاحب آف امریکہ، چودھری رفیع احمد صاحب اور چودھری وحید احمد صاحب آف آسٹریلیا اور ایک بیٹی اہلیہ مبارک احمد طاہر صاحب آف جرمنی چھوڑے ہیں۔ آپ کی نماز جنازہ مورخہ 5؍مئی کو بہشتی مقبرہ، ربوہ میں ادا کی گئی جس کے بعد تدفین عمل میں آئی۔

احبابِ جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی نیکیوں کو قبول فرمائے ، انہیں اپنی مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

٭…مکرم نعیم صاحب جماعت مورڈن ساؤتھ،لندن سے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی پھوپھی محترمہ زکیہ افضل صاحبہ اہلیہ محمد افضل صاحب آف سبی بلوچستان کورونا سے لڑتے ہوئے 2؍مئی کو وفات پا گئیں۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔ مرحومہ 8 ماہ قبل جرمنی سے پاکستان گئی تھیں اور 2 ہفتے سے کورونا میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ نہایت متقی ، پرہیزگار اور غرباء و مستحقین کا خیال رکھنے والی تھیں ۔

احبابِ کرام سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کے حصول کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭…٭…٭

درخواست دعا

٭…مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب ناروے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی دائیں آنکھ میں ایک سال سے تکلیف ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس تکلیف کو دور فرمائے اور شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ آمین

٭…٭…٭

٭…وقار رؤوف ظافر صاحب مربی سلسلہ اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار اور خاکسار کے والدین محترم عبدالرؤوف صاحب اور محترمہ نصرت رؤوف صاحبہ گذشتہ چند دنوں سے کورونا میں مبتلا ہیں۔ احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے ہم سب کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button