امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ 10تا 16؍جنوری 2022ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…11؍جنوری بروز منگل: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم شیخ عبدالرافع صاحب (ربوہ، حال برمنگھم) کی نمازِ جنازہ حاضر اور چار مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…آج شام ساڑھے چھ بجے فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2021ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں چوتھی نشست تھی۔ اس نشست میں مربیان کرام کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی بابرکت موجودگی میں حضرت مصلح موعودؓ کی تقریر ’تقدیر الٰہی‘ کے چند صفحات کے مطالعہ کی توفیق ملی۔
٭…14؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔
حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کمالات اور مناقبِ عالیہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز تین مرحومین مکرم چودھری اصغر علی کلار صاحب مرحوم اسیر راہِ مولیٰ، مکرم مرزا ممتاز احمد صاحب کارکن وکالت علیا ربوہ اور مکرم کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالخالق صاحب سابق ایڈمنسٹریٹر فضلِ عمر ہسپتال کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…15؍جنوری بروز ہفتہ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ اہلیہ مکرم ارشاد احمد صاحب مرحوم (دارالعلوم جنوبی، حلقہ بشیر ربوہ) کی نمازِ جنازہ حاضر اور چار مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… آج دوپہر سوا بارہ بجے جرمنی کے واقفین نو ڈاکٹرز کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا