نماز جنازہ حاضر
*…مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری اطلاع دیتے ہیں کہ 18؍ اکتوبر2015ء بروزاتوار نمازمغرب سے قبل حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیت السبوح فرینکفرٹ جرمنی میں مکرم شیخ محمد یعقوب صاحب (آف جرمنی۔Russelsheim) کی نماز جنازہ حاضر پڑھائی۔
آپ 18؍اکتوبر 2015ء کو 69 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ آپ کے والد مکرم میاں فضل دین صاحب درویش قادیان تھے۔ آپ تقریباً دس سال سے بیمار تھے اور نظر کا بھی مسئلہ تھا۔ 1984ء میں جرمنی آئے تھے۔ آپ موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنی رضا کی جنتوں میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر کرنے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین
٭…٭…٭




