۲۰۲۶ء میں ہونے والے چند اہم عالمی پروگرام
سال ۲۰۲۶ء دنیا بھر میں کھیل، ثقافت، سیاست اور فلکیات کے حوالے سے کئی اہم واقعات کا سال ہوگا۔ یہ سال نہ صرف عالمی کھیلوں کے بڑے مقابلوں بلکہ فلکیاتی مظاہر، ثقافتی میلوں اور سیاسی انتخابات کے حوالے سے بھی یادگار رہے گا۔
سیاسی اور سماجی سرگرمیاں
۲۰۲۶ء میں دنیا کے کئی ممالک میں اہم انتخابات ہوں گے جن میں پیرو، کولمبیا، بینن، ایتھوپیا، زیمبیا، ہیٹی اور سویڈن شامل ہیں۔
عالمی سطح پر مختلف دنوں کی مناسبت سے تقریبات بھی منعقد ہوں گی، جیسے کہ خواتین کا عالمی دن ۸؍مارچ ۲۰۲۶ء، یوم ماحولیات ۵؍جون ۲۰۲۶ء، بین الاقوامی یوگا ڈے ۲۱؍جون ۲۰۲۶ء اور انسانی حقوق کا عالمی دن ۱۰؍دسمبر ۲۰۲۶ء۔
فلکیات اور آسمانی مظاہر
۲۰۲۶ء فلکیات کے شائقین کے لیے بھی دلچسپ رہے گا۔ اس سال چار بڑے گرہن رونما ہوں گے۔
۱۷؍فروری کو انولر سولر ای کلپس (سالانہ چاند گرہن) رونما ہوگا، جو Antarctica میں مکمل اور جنوبی امریکہ و جنوبی افریقہ میں جزوی طور پر نظر آئے گا۔
۳؍مارچ کو مکمل چاند گرہن یا ’’Blood Moon‘‘ ہوگا۔
۱۲؍اگست کو مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ اور شمالی اسپین میں دیکھا جائے گا، اور ۲۷-۲۸؍اگست کو جزوی چاند گرہن رونما ہوگا۔
اس کے علاوہ Perseids میٹرور شاور(شہہ ثاقب کی بارش) ۱۲-۱۳؍اگست ۲۰۲۶ء کو عروج پر ہوگا اور ۲۳؍دسمبر ۲۰۲۶ء کو سپرمون نظر آئے گا۔ سال بھر مختلف اوقات میں سیاروں کی خاص سیدھ بھی نظر آئے گی۔
ثقافت اور فنون
ثقافتی شعبے میں ۲۰۲۶ء اہم میلوں اور تقریبات کا سال ہے۔ Eurovision Song Contest ویننا، آسٹریا میں ۱۲ سے ۱۶؍مئی تک ہوگا، جبکہ پیرس میں مشہور فنکار JR کا آرٹ انسٹالیشن ’’La Caverne du Pont Neuf‘‘ جون ۲۰۲۶ء میں پیش کیا جائے گا۔
بچوں کے لیے دلچسپ سیریز کے سیکوئل بھی اس سال ریلیز ہوں گے جن میں Super Mario Galaxy اپریل ۲۰۲۶ء میں، Toy Story 5 جون ۲۰۲۶ء کو، Spider-Man: Brand New Day۔۱۴؍جولائی ۲۰۲۶ء کو اور Avengers: Doomsday دسمبر ۲۰۲۶ء کو ۔
کھیل کے مقابلے
۲۰۲۶ء کھیلوں کے شائقین کے لیے خوشی کا پیغام لےکر آئے گا۔ اس سال Winter Olympics اور Paralympics میلانو اور کورٹینا ڈی امپیزو، اٹلی میں ۶؍فروری سے ۲۲ فروری تک منعقد ہوں گے۔
اسی طرح، FIFA World Cup کا انعقاد شمالی امریکہ کے ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ۸؍جون سے۸؍جولائی تک ہوگا، جو عالمی فٹبال کے شائقین کے لیے لطف اٹھانے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔
Commonwealth Games گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں ۲۶؍جولائی سے ۸؍اگست تک منعقد ہوں گی۔
کرکٹ کے میدان میں مردوں کا T20 World Cup بھارت اور سری لنکا میں ۱۶؍اکتوبر سے ۱۳؍نومبر تک جبکہ خواتین کا T20 World Cup انگلینڈ اور ویلز میں ۱۸؍مارچ سے ۱۵؍اپریل تک ہوگا۔
رگبی کے شائقین کے لیے مردوں، خواتین اور وہیل چیئر ورلڈ کپ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی میں ۸ تا ۲۸؍اگست تک منعقد ہوں گے۔
دیگر اہم مواقع
امریکہ اپنی آزادی کی ۲۵۰ ویں سالگرہ ۴؍جولائی ۲۰۲۶ء کو منائے گا۔
ناسا کا Artemis 2 مشن بھی انسان کو چاند کے گرد بھیجنے کے لیے اپریل ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگا۔
نوبیل انعام کے فاتحین کے نام اکتوبر ۲۰۲۶ء میں اعلان کیے جائیں گے، جس کی رسمی تقریب ۱۰؍دسمبر ۲۰۲۶ء کو منائی جائے گی۔
۲۰۲۶ء نہ صرف کھیلوں اور تفریح کے حوالے سے بلکہ فلکیات، ثقافت اور سیاست میں بھی ایک بھرپور اور یادگار سال ہوگا۔ یہ سال دنیا بھر کے لوگوں کے لیے دلچسپی، معلومات اور تفریح کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، ہر شعبے کے شائقین بے صبری سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
(ابو الفارس محمود)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: فطرت کا حیرت انگیز بہروپیاشیطانی پتے جیسی دُم والی چھپکلی




