نظم

الٰہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے

الٰہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے

مِری زندگی پاک و طیّب بنا دے

مجھ دین و دنیا کی خُوبی عطا کر

ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفا دے

زباں پر مِری جھوٹ آئے نہ ہرگز

کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے

گناہوں سے نفرت، بدی سے عداوت

ہمیشہ رہیں دِل میں اچھے اِرادے

ہر اک کی کروں خدمت اور خیر خواہی

جو دیکھے وہ خوش ہو کے مجھ کو دعا دے

بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پہ شفقت

سراسر محبت کی پُتلی بنا دے

بنوں نیک اور دوسروں کو بناؤں

مجھے دِین کا عِلم اتنا سِکھا دے

(منتخب اشعار از بخارِ دل صفحہ 70-71)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button