یادکرنےکی باتیں
شرائط بیعت یاد کریں
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی
آٹھویں شرطِ بیعت
ہشتم یہ کہ دین اور دین کی عزّت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے مال اور اپنی عزّت اور اپنی اولاد اور اپنے ہریک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔
(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)
روز مرّہ دعائیں
رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَنَا ذُنُوۡبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (آل عمران:17)
ترجمہ: اے ہمارے ربّ! یقیناً ہم ایمان لے آئے۔ پس ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر15
أَكْرِمُوْا أَوْلَادَكُمْ
ترجمہ: اپنی اولاد کی عزت کرو
عربی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
19؍ اپریل1904ء : فرمایا ’’ایک رؤیاکے بعد الہام ہوا۔
مَنْ دَخَلَہٗ کَانَ اٰمِنًا*
اِس الہام کو سناتے وقت حضورؑ نے فرمایا کہ دیکھو اِس مسجد** پر بھی یہی الہام لکھا ہوا ہے جو پچیس برس کے قریب کا ہے۔ ‘‘
*جو اس میں داخل ہوگا وہ خطرات سے محفوظ ہوجائے گا۔ ** مسجد مبارک قادیان
(تذکرہ صفحہ 475۔ ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 33
كَانُوْا بِرَنَّاتِ الْمَثَانِي قَبْلَهَا
قَدْ أُحْصِرُوْا فِي شُرِّهَا كَالْعَانِي
ترجمہ: وہ اِس سے پہلے دو تارے کی سروں کی حرص میں
قیدیوں کی طرح گرفتار تھے۔