ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

پانی پانی ہونا

استاد (پپو سے) ’’پانی پانی ہونا‘‘ کا جملہ بناؤ۔

پپو (معصومیّت سے) میں نے برف کا ٹکڑا دھوپ میں رکھا تو وہ پگھل کرپانی پانی ہو گیا۔

دانتوں کے بغیر سائیکل

ایک لڑکا پارک میں سائیکل چلا رہا تھا۔ اس کی ماں بڑے فخر سے اسے دیکھ رہی تھی۔ پہلے چکر میں جب لڑکا ماں کے قریب سے گزرا تو کہا :’’دیکھئے امی ہاتھوں کے بغیرچلا رہا ہوں‘‘۔

دوسرے چکر میں آواز لگائی ’’دیکھئے امی پیروں کے بغیر‘‘۔

تیسرے چکر میں وہ بڑی دیر بعد آیا تو رونی صورت بنا کر بولا۔ ’’دیکھئے امی دانتوں کے بغیر‘‘۔

اللہ کو پیارے ہوگئے

کلیم:تم اٹھارہویں صدی کے سائنسدانوں کے متعلق کیا جانتے ہو؟

سلیم: یہ کہ وہ سب اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں!

کھیل یا لڑائی

بچہ: ابا جان، میں حمید کے ساتھ کھیلنے جاؤں؟

ابا: نہیں، وہ بہت شرارتی ہے۔

بچہ: پھر میں اس سے لڑنے جا رہا ہوں۔

سین اور شین

اشرف نامی ایک آدمی نے شورکوٹ سے اپنی بیوی شریفن بی بی کو ایک اشرفی بھیجی اور سلام بھجوایا۔

نوکر: دروازہ کھٹکھٹا کر بولا: سریفن بی بی کو اسرف بابو نے سورکوٹ سے اسرفی بھیجی ہے۔

شریفن بی بی: ارے موئے کہیں تو شین بولا ہوتا۔

نوکر: اور شب کو شلام کہا ہے۔

شیشے کا مکان

استاد: کیوں کہا جاتا ہے کہ شیشے کے مکان میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارنے چاہئیں۔

شاگرد: اس طرح باہر بھی سب کو پتا لگ جاتا ہے کہ پتھر کون مار رہا ہے۔

نام روشن کرنا

ایک سیاح کسی گاؤں میں گیا وہاں ایک دیہاتی سے پوچھا: یہاں کسی نے اپنا نام روشن کیا ہے؟

نہیں جناب یہاں تو ابھی تک بجلی نہیں آئی۔

بھینس کی قیمت

گاہک: اس بھینس کی قیمت دس ہزار بہت زیادہ ہے اس کی تو ایک آنکھ بھی نہیں ہے۔

مالک: آپ کو اس کا دودھ دوہنا ہے یا اس سے کشیدہ کاری کرانی ہے۔

دس تک

استاد (اسد سے) : دستک کو جملے میں استعمال کرو۔

اسد: جناب مجھے دس تک گنتی آتی ہے۔

تنکے کی جمع

ماسٹر: بتاؤ حسن تنکے کی جمع کیا ہے؟

حسن: گھونسلہ۔

پہلا لفظ

ریاض(فیاض سے): مجھے بس اس جواب کا شروع بتا دو باقی میں خود لکھ لوں گا۔

فیاض نے اِدھر اُدھر دھیان سے دیکھا اور پھر دھیرے سے بولا The۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button