عائشہ اکیڈمی یوکے میں داخلہ
عائشہ اکیڈمی۔ ادارہ برائے دینیات و جدید لسانیات، میں داخلے کے لیے درخواستیں دی جا سکتی ہیں جہاں درج ذیل مضامین پڑھائے جاتے ہیں: قرآن پاک(جس میں ناظرہ، لفظی ترجمہ، حفظ اور تفسیر قرآن شامل ہے)، حدیث، کلام، موازنہ مذاہب ، فقہ، تاریخ اسلام اور احمدیت۔ اور درج ذیل زبانیں بھی سکھائی جاتی ہیں: عربی، اردو، انگریزی۔
یہ ایک سال کا کورس ہے جو روزانہ سوموار سے جمعہ ساڑھے آ ٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے تک ہوتا ہے۔
یہ کورس ۱۶تا۳۰؍سال کی عمر کی تمام لڑکیوں اور خواتین کے لیے ہے جنہوں نے جی سی ایس ای یا اس کے برابر تعلیم حاصل کی ہے اور جو یو کے کے ٹائم زون سے دو گھنٹے کے آگے رہائش پذیر ہوں۔
کلاسیں اکیڈمی میں منعقد ہوں گی لیکن جو بالمشافہ حاضر ہونے سے قاصر ہیں ان کے لیے آن لائن کلاسوں کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ کورس ستمبر ۲۰۲۶ء سے اگست ۲۰۲۷ء تک ہوگا۔ ان شاء اللہ
اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو برائے کرم رابطہ کریں:
Baitul Ehsan, 25 Willow Lane Business Park, Mitcham, CR4 4TS
Email:principal@aishaacademy.uk Phone:020 3146 1060
(پرنسپل عائشہ اکیڈمی)



