یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

شرائط بیعت یاد کریں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے

اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی

نویں شرطِ بیعت

نہم یہ کہ عام خَلقُ اللہ کی ہمدردی میں محض للہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔

(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)

روز مرّہ دعائیں

حضرت مرداس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے تو ابوبکر رضی اللہ عنہ یا عمر رضی اللہ عنہ نے آپؐ سے کہا: أَضْحَكَ اللّٰهُ سِنَّكَ یعنی اللہ آپ کو ہمیشہ ہنستا رکھے۔
(سنن ابي داؤد۔أبواب السلام باب في الرجل يقول للرجل أضحك اللّٰه سنَّك حدیث: 5234)

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر16

اَلْأَمَانَةُ عِزٌّ
ترجمہ: امانت داری عزت ہے۔

عربی الہام

حضرت مسیح موعودؑ

اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔
مَیں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس اچانک آؤں گا
(تذکرہ صفحہ 475۔ ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 34

قَدْ كَانَ مَرْتَعُهُمْ أَغَانِیْ دَائِمًا
طَوْرًا بِغِيْدٍ تَارَةً بِدِنَانٖ
ترجمہ: ان کے عیش و عشرت کا میدان ہمیشہ ہی راگ و رنگ تھا۔
کبھی تو نازک اندام عورتوں سے شغل کرتے اور کبھی شراب کے مٹکوں سے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button