امریکہ (رپورٹس)

حفظ القرآن سکول کینیڈا کے چوہترویں(۷۴)طالبِ علم کا اعزاز تکمیلِ حفظ قرآن

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍اپریل ۲۰۲۶ء کو حفظ القرآن سکول کینیڈا کے طالبعلم عزیزم نورالدین چودھری ابن مکرم مبین چودھری صاحب نے تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے ليے یہ سعادت مبارک فرمائے اور مزید کامیابیوں کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین

تکمیل حفظ قرآن کی آن لائن تقریب میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب پروفیسر جامعہ احمدیہ کینیڈا نے دعا کرائی اور طلبہ کو قرآن کریم حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ بھی سیکھنے کے بارے میں نصائح کیں۔

حفظ القرآن سکول کینیڈا سے فارغ التحصیل حفاظ کی تعداد الحمدللہ۷۴ ہو چکی ہے جبکہ۲۷؍طلبہ اس وقت سکول میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے ۳؍طلبہ امریکہ، ایک طالبعلم لائبیریا اور ۵؍طلبہ ویسٹرن کینیڈا سے آن لائن روزانہ کلاس میں شامل ہو رہے ہیں۔ امسال رمضان المبارک میں حفظ سکول سے فارغ التحصیل ۵۷؍ حفاظ اور طلبہ نے کینیڈا کی ۳۹؍مساجد اور نماز سنٹرز میں نماز تراویح پڑھانے کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کے حافظے میں برکت ڈالےاور ادارہ کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ راحت احمد چیمہ۔ انچارج حفظ القرآن سکول کینیڈا)

مزید پڑھیں: ایسٹرن ریجن کینیا کے ہیڈ کوارٹرز ’کادیانی‘ میں ریجنل لائبریری’مکتبۃ الطاہر‘ کا بابرکت افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button