یورپ (رپورٹس)

لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ فن لینڈ کی نیشنل تعلیم و تربیت کلاس ۲۰۲۶ء

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الا حمدیہ فن لینڈ کے زیر اہتمام ۱۸؍اپریل ۲۰۲۶ء کو نیشنل تعلیم و تربیت کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد دینی، اخلاقی اور تربیتی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کی بچوں کی تربیت کرنے کے حوالے سے خاص طور سے راہنمائی کرنا تھا۔

کلاس کی تیاری کچھ ماہ قبل صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ کی نگرانی میں شروع کی گئی۔ کلاس کو خاص طور سے مجلس شوریٰ کی تجاویز کو مدّنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا۔

پہلا اجلاس صبح ۱۰؍بجے تلاوت قرآن کریم، حدیث، نظم اور عہد سے شروع ہوا۔ چند تعارفی کلمات کے بعد پنجوقتہ نمازوں کی اہمیت اور فقہی مسائل، خصوصاً نماز جنازہ پر مفصل گفتگو کی گئی اور ممبرات لجنہ اماءاللہ کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست ہوئی۔

اس کے بعد ’’مالی قربانیوں‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی گئی۔ نیز چندہ دینے میں لجنہ ممبرات جو مسائل پیش آتے ہیں ان سب کے جواب فراہم کيے گئے۔ ’’سوشل میڈیا کے استعمال‘‘ کے موضوع پر ایک اہم پریزنٹیشن دی گئی جس میں اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر بات کی گئی۔ اس میں بچوں کو خاص طور سے مدنظر رکھا گیا۔ پہلے اجلاس کے اختتام پر نماز کی تیاری اور پھر ظہر و عصر کی نماز ادا کی گئی جس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔

دوسرا اجلاس سہ پہر تین بجے تلاوت قرآن کریم اور فِنش ترجمہ سے شروع ہوا۔ اس کے بعد ’’خدمت خلق‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن دی گئی جس میں انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

تربیتی کلاس کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ لجنہ اماء اللہ فن لینڈ اور ناصرات الاحمدیہ فن لینڈ کی ملاقات کے حوالے سے ایک مختصر نشست منعقد کی گئی۔ اس نشست میں ملاقات میں شامل ہونے والی ممبرات نے اپنے روحانی تجربات دیگر ممبرات کے ساتھ شیئر کیے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ملاقات کی سعادت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جو ارشادات لجنہ اماء اللہ فن لینڈ کو عنایت فرمائے ان کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا تاکہ تمام ممبرات لجنہ اماءاللہ اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ پروگرام میں اسلامی تاریخ سے متعلق ایک دلچسپ کوئز (Kahoot) بھی شامل تھا جس کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔ پھر ’’وسعت حوصلہ‘‘ کے موضوع پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی اور نیشنل اجتماع کے سلیبس پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

شعبہ صحت جسمانی کی جانب سے شرکاء کے لیے کھیلوں (Games) کا اہتمام کیا گیا جس سے ماحول خوشگوار ہو گیا۔

ناصرات الاحمدیہ کلاس

لجنہ اماء اللہ کے زیر اہتمام ناصرات کی تربیتی کلاس مسجد کے بالائی ہال میں منعقد کی گئی۔ اس کلاس میں ناصرات کے لیے دو اجلاسز کا باقاعدہ انتظام کیا گیا اور ایک جامع و منظم پروگرام ترتیب دیا گیا جس سے بچیوں نے بھرپور استفادہ کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، حدیث اور نظم سے ہوا۔ ابتدائی اجلاس میں بچیوں کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو خط لکھنے کے حوالے سے ایک معلوماتی پریزنٹیشن دی گئی جس میں انہیں راہنمائی فراہم کی گئی کہ کس طرح مؤثر اور باادب انداز میں خط تحریر کیا جا سکتا ہے۔

ایک وقفہ کے بعد دوسرے حصے میں ’’بچیوں کو سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی‘‘ کے موضوع پر تفصیلی آگاہی دی گئی اور اس کے مثبت و محتاط استعمال کے حوالے سے راہنمائی فراہم کی گئی۔

’’پرسنل ہائیجین یعنی ذاتی صفائی‘‘ کے موضوع پر ایک اہم پریزنٹیشن پیش کی گئی جس میں صفائی اور ذاتی صحت کے اصولوں پر زور دیا گیا۔

دوسرے اجلاس میں ’’اسلام میں مالی قربانی‘‘ کے موضوع پر مختصر پریزنٹیشن دی گئی جس کے ذریعے بچیوں کو چندہ کی اہمیت اور اس کی روحانی برکات سے آگاہ کیا گیا۔

بچیوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے کرافٹ اجلاسز بھی شامل کیے گئے۔ اس کے علاوہ آئندہ اجتماع کا نصاب بھی بچیوں کے ساتھ شیئر کیا گیا اور اس حوالے سے مکمل راہنمائی فراہم کی گئی۔

اختتام پر ناصرات کو سال بھر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات سے نوازا گیا۔ مزید یہ کہ تربیتی کلاس میں شرکت کرنے والی تمام بچیوں کو بھی حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات دیے گئے۔

تربیتی کلاس کے اختتام پر صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ نے اپنی اختتامی تقریر میں شاملین کو چند اہم اور مفید ہدایات دیں۔ آپ نے تمام ممبرات لجنہ اماءاللہ کو اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے اور تنظیمی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی تلقین کی اور خدمت خلق کرنے والی ممبرات کو حوصلہ افزائی کے طور پر انعامات سے نوازا گیا۔

آخر میں دعا کے ساتھ اس تربیتی و تعلیمی کلاس کا اختتام ہوا۔ دعا کے بعد تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

تعلیم و تربیت کلاس میں چار مجالس سے ممبرات لجنہ اماءاللہ، ناصرات اور بچوں نے شرکت کی۔ ان میں مجلس تمپرے، مجلس ایپو، مجلس ہیلسنکی اور مجلس وانتا شامل تھیں۔

حاضری کی تفصیل اس طرح رہی: ۵۸؍ممبرات لجنہ اماءاللہ، ۱۸؍ناصرات اور تقریباً ۲۸؍بچے شامل ہوئے جبکہ ایک مہمان نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل فن لینڈ)

مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے تحت سینٹرل ایسٹ ریجن میں ’’کِیپ فِٹ‘‘ کلب کا افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button