حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

ٹینس:روم میں ہونے والے اٹالین اوپن کا مینز سنگلزٹائیٹل اٹلی کے جینک سنر(Jannik Sinner)نے جیت لیا۔عالمی نمبرایک اطالوی کھلاڑی نے فائنل میں ناروے کے Casper Ruudکے خلاف ۶۔۴؍اور۶۔۴؍سے فتح حاصل کی۔جینک سنر ۵۰؍سال میں ا ٹالین اوپن جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی ہیں ۔اس فتح کے ساتھ Jannik Sinnerٹینس کی تاریخ میں لگاتارچھ ٹینس ماسٹرز1000 ٹورنامنٹس جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔اس کے ساتھ ساتھ ۲۴؍سالہ Sinnerاپنے کیرئیر میں ساتوں 1000ٹینس ماسٹرزٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ۔قبل ازیں سربیا کے نوواک جوکووِ چ کیرئیر گولڈن ماسٹرزکا اعزازحاصل کرچکے ہیں

اٹالین اوپن کے خواتین مقابلوں میں یوکرائن کی Elina Svitolinaنے امریکہ کی Coco Gauffکو شکست دے کر ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ان کی جیت کاسکور۶۔۴؍، ۷۔۶؍اور۶۔۲؍ رہا۔

فٹ بال:ایف اے کپ۲۰۲۶ء،مانچسٹرسٹی نے چیلسی کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کرآٹھویں مرتبہ فٹ بال ایسوسی ایشن چیلنج کپ جیت لیا۔لندن کے ویمبلے سٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں مانچسٹرسٹی کے Antoine Semenyoنے کھیل کے ۷۱ویں منٹ میں back-flickپر شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

دوسری طرف انگلش پریمیئر لیگ کا رواں سیزن اپنے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکاہے۔پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آرسنل نے Kai Havertzکے گول کی بدولت برنلی کے خلاف ۱۔صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔ آرسنل ۳۷؍میچزمیں ۸۲؍پوائنٹس کے ساتھ پریمیئر لیگ چیمپئن بننے سے ایک میچ کی دُوری پر ہے۔دوسرے نمبر پر مانچسٹرسٹی کی ٹیم ہے جس کے ۳۶؍میچز میں ۷۷؍پوائنٹس ہیں۔گذشتہ ہفتے ہونے والے دیگر مقابلوں میں آسٹن وِلا نے لیورپول کو ۴۔۲؍، مانچسٹریونائیٹڈ نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ۳۔۲؍اور نیوکاسل نے ویسٹ ہیم کو ۳۔۱؍سے ہرایا۔

کرکٹ:پاکستان اور زمبابوے کی ویمنزٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل سیریز پاکستان ویمنز نے ۳۔صفر سے بآسانی جیت لی۔ کراچی میں کھیلے گئے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے صرف۱۵؍گیندوں پر نصف سینچری بناکرٹی ٹوینٹی ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا۔پاکستان نے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں ۲۲۳؍رنزبنائے، فاطمہ ثناء ۱۹؍گیندوں پر ۶۲؍رنزبنا کرناٹ آؤٹ رہیں۔ جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم صرف ۹۰؍رنز بناسکی۔قبل ازیں پہلے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ۲۳۷؍رنزبنائے جس میں عائشہ ظفرکی سینچری شامل تھی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم ۸۴؍رنزپرڈھیر ہوگئی۔اسی طرح دوسرے میچ میں بھی پاکستان ۶۷؍رنزسے فتح حاصل کی تھی۔

انڈین پریمیئر لیگ: رائل چیلنجرز بنگلورو(RCB)، گجرات ٹائیٹنز(GT)اور سن رائزرزحیدرآباد(SRH) کی ٹیموں نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی۔چینئی سپرکنگز(CSK) کے خلاف اہم میچ میں حیدرآباد نے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ٹاپ چارٹیموں میں جگہ بنالی۔اس میچ میں چینئی نے ۱۸۱؍رنزکا ہدف دیا جوکہ حیدرآباد نے پانچ کھلاڑیوں کےنقصان پرپورا کیا۔ایشان کشن۷۰؍اور ہینرک کلاسن ۴۷؍رنزبناکر نمایاں رہے۔دھرم شالا میں پنجاب کنگز کو بنگلورو نے۲۳؍رنزسے شکست دی۔ابتدائی چھ میچز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پنجاب کی ٹیم لگاتارچھ میچز ہارچکی ہےاوراب ان کا پلے آف راؤنڈ میں جگہ بنانا مشکل نظرآرہا ہے۔دیگر میچز میں کولکتہ نے گجرات کو۲۹؍رنزسے ہرایا،لکھنؤنے چینئی کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button