یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

شرائط بیعت
یاد کریں

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی

دسویں شرطِ بیعت: دہم یہ کہ اس عاجز سے (یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے) عقدِ اخوت محض للہ باِقرارطاعت در معروف باندھ کر اس پر تاوقت مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔

(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)

روز مرّہ دعائیں

ایک طالب علم نے سوال کیا کہ انسان جب خلیفۃ المسیح کے لیے دعا کرتا ہے تو حضور انور کی نظر میں کو نی سی دعا ہے جو اس کو کرنی چاہیے۔اس پر حضور انور نے فرمایا۔تمہارے نزدیک کون سی دعا ہے جو کرنی چاہیے۔ خلیفۃ المسیح کے جو کام ہیں ان کو سامنے رکھ کر دعا کرو۔ یہی دعا کیا کرو کہ جو مقاصد ہیں وہ پورے ہو جائیں۔ حضور انور نے فرمایا : اور جو تم لوگوں کے لیے دعا کی جاتی ہے وہ بھی تمہارے لیے قبول ہو جائے یہ بھی ساتھ کر لیا کرو۔(الفضل انٹرنیشنل 17 دسمبر 2019ء)

اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر17

اَلْأَيْمَنُ فَالْاَيْمَنُ
ترجمہ: دائیں طرف والا دائیں طرف والا ہی ہے

اردو الہام

حضرت مسیح موعودؑ

فرمایا۔چند سا ل ہوئے ایک دفعہ ہم نے عالمِ کشف میں
اسی لڑکے شریف احمد* کے متعلق کہا تھا کہ
اَب تُو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔

(*حضرت مرزا شریف احمد صاحب ؓ۔ تذکرہ صفحہ 475۔ ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 35

مَا كَانَ فِكْرٌ غَيْرَ فِكْرِ غَوَانِي
أَوْ شُرْبٍ رَاحٍ أَوْ خَيَالِ جِفَانٖ

ترجمہ: اُنہیں حسین عورتوں کے سوا اور کوئی فکر نہ تھی یا پھر وہ شراب نوشی میں مصروف رہتے یا شراب کے پیالوں کے تصوّر میں محو ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button