مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے زیر انتظام ایک وقار عمل
یکم مئی کا دن فن لینڈ میں واپُو(Vappu) کے طور پر منایا جاتا ہے جو موسم بہار کی آمد، یوم مزدور اور طلبہ کی خوشیوں کا ایک منفرد امتزاج ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عوام بڑی تعداد میں پارکوں اور شاہراہوں پر جشن مناتے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر کچرا پھیل جاتا ہے اور صفائی کا مسئلہ پیدا ہو تا ہے۔ اس ضرورت کے پیش نظر مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی وقار عمل کے ذریعے صفائی مہم کا اہتمام کیا۔

چنانچہ یکم مئی ۲۰۲۶ء کو Helsinki, Tampere, Vaasa اور Raasepori میں وقار عمل کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا جس میں خدام، اطفال اور انصار نے نہایت جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء نے مختلف ٹیموں کی صورت میں پارکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات سے کچرا اکٹھا کیا اور جشن کے بعد پیدا ہونے والی آلودگی کو صفائی میں بدل کر ایک مثالی خدمت پیش کی۔
الحمدللہ، اس خدمت خلق کو مقامی افراد نے نہایت سراہا اور اس کے مثبت اثرات واضح طور پر نمایاں ہوئے۔ اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ کوشش کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور آئندہ بھی خدمت خلق کے ایسے مواقع میسر آتے رہیں۔ آمین
(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: کوسووو کے شہر پیہ(Peja) پولیس کی جماعت احمدیہ کے نمائندگان کے ساتھ ملاقات



