اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
رانا سلطان احمد خان صاحب دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ محمد افضل صاحب آڑھتی گذشتہ دنوں بندش پیشاب اور بلڈشوگر ہائی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل رہے ہیں۔ کافی تکلیف تھی ۔ الٹراساؤنڈ بھی کروایا گیا ہے۔ ہومیو پیتھک علاج بھی کرارہے ہیں۔ اب طبیعت قدرے بہتری کی طرف مائل ہے۔ احباب جماعت کی خدمت میں دعاؤں کی خصوصی درخواست ہے کہ مولا کریم صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور ہرقسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے ۔آمین
اعلانات ولادت
٭…عادل عطاؤل شیخ جمن صاحب واقف زندگی احمدیہ لائبریری ماریشس تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۲۴؍جنوری ۲۰۲۶ء کو اللہ تعالیٰ نے ہمیں شادی کے دس سال بعد محض اپنے فضل سے سے پہلی بیٹی سے نوازا ہے۔ الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت تحریک وقف نو میں قبول فرماتے ہوئے ہماری تجویز پر عزیزہ کا نام ’ماہ نور شیخ جمن‘ منظور فرمایا ہے۔ نومولود نصیرالدین شیخ جمن صاحب آف جماعت Montagne Blanche ماریشس کی پوتی جبکہ محمد اختر صاحب مرحوم کی نواسی ہے۔
٭… رانا سلطان احمد خان صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے خاکسار کے منجھلے پوتے عزیزم تیمور احمد جان اور عزیزہ عائزہ اعظم کو مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۶ء جرمنی میں پہلی بیٹی سے نوازا ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی شامل ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نومولود کو ’عنایہ احمد‘ نام عطا فرمایا ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
نو مولود، خاکسار کی پہلی پڑپوتی اور میرے بیٹے عزیزم عطاءالقدوس خان صاحب کی پوتی ہے۔ جبکہ عزیزہ، خاکسار کے تایا زاد بھائی رانا محمد اعظم صاحب مرحوم سابق کارکن بیت المال اوروقف جدید کی بھی پڑپوتی ہے۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودگان کے وجود اپنے اپنے خاندانوں نیز جماعت احمدیہ کے لیے نیک اور مفید بنائے۔ نیز اللہ تعالیٰ ان کو صحت و سلامتی والی لمبی فعال عمر عطا کرے۔ آمین
٭…٭…٭




