آسٹریلیا (رپورٹس)

آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آسٹریلیا کی مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کيے گئے۔ ان جلسوں کی رپورٹ درج ذیل ہے۔

جماعت میلبرن ایسٹ: جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ کو اپنے سینٹر ’دارالبرکات‘ میں مورخہ ۱۶؍مئی ۲۰۲۶ء کو جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جلسہ کا آغاز مکرم تقی الدین صاحب صدر جماعت احمدیہ میلبرن ایسٹ کے زیر صدارت تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ بعدازاں مکرم عبدالحق تابش صاحب نے انگریزی میں ’’خلافت کی برکات‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ پھر ایک دلچسپ پروگرام سوال و جواب ہوا۔ اردو تقریر مکرم عبدالقدیر راضی صاحب نے بعنوان ’’ہمارا خلافت سے تعلق‘‘پیش کی جس کے بعد مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مبلغ سلسلہ نے تقریر کی۔ اختتامی تقریر صدر مکرم تقی الدین صاحب نے کی اور دعا کروائی۔ ۱۴۰؍افراد جماعت نے اس جلسہ میں شرکت کی۔ الحمدللہ

ساؤتھ آسٹریلیا:جماعت احمدیہ ایڈیلیڈ ساؤتھ، ایڈیلیڈ ویسٹ اور الڈنگہ کا مشترکہ اجلاس ۲۴؍مئی بروز اتوار مسجد محمود میں مکرم احمد ندیم صاحب مبلغ سلسلہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’خلافت کی اطاعت کی اہمیت‘‘ از مکرم محمد ہادی صاحب، ’’خلافت احمدیہ، خدا کا ایک زندہ نشان‘‘ از مکرم حسن احمد صاحب، ایک نظم کے بعد ’’خلافت روحانی ترقی کی ضامن‘‘ از مکرم مونس احمد صاحب۔ ایک ناصرہ عزیزہ علائزہ ظفر نے ایک تقریر کی۔ اجلاس کی آخری تقریر مکرم احمد ندیم صاحب نے ’’خلافت کی اہمیت‘‘ پر کی اور دعا کے ساتھ یہ اجلاس ختم ہوا۔

۴۷۵؍احباب جماعت نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ الحمدللہ

جماعت گولڈ کوسٹ اور لوگن ایسٹ:دونوں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس مسجد بیت المسرور میں ۲۴؍مئی بروز اتوار مکرم ودود جنود صاحب مبلغ سلسلہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ایم ٹی اے کی ’خلافت‘ کے موضوع پر دو ڈاکومنٹریز دکھائی گئیں۔ اس کے بعد مکرم رانا عثمان خان صاحب نے ’’خلیفہ خدا بناتا ہے‘‘ کے موضوع پر انگریزی اور اردو میں تقریر کی۔ بعدہٗ خدام کے گروپ نے ایک ترانہ پیش کیا۔ اجلاس کی آخری تقریر صدر اجلاس نے ’’نوجوانوں کےلیے خلفاء کی راہنمائی‘‘ کے موضوع پر کی۔دعا کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔ ۱۸۱؍احباب جماعت نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ الحمدللہ

جماعت لوگن ویسٹ:۱۳؍جون بروز ہفتہ جماعت لوگن کا اجلاس مسجد بیت المسرور میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم مطہر احمد ابصار صاحب نے ’’کامیابی خلافت کی اطاعت میں ہے‘‘ اور مکرم کامران عظمت صاحب نے ’’نعمت خلافت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اس کے بعد ایم ٹی اے کی ایک ڈاکومینٹری دکھائی گئی جس کے بعد مکرم حسیب احمد حارث صاحب نے ’’خلافت کی اطاعت اور اس کی برکات‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ ایک پنجابی نظم کے بعد مکرم محمد صدیق میمن صاحب نے ’’اطاعت خلافت میں ہی کامیابی ہے‘‘ پر تقریر کی جبکہ مکرم ودود جنود صاحب مبلغ سلسلہ نے اختتامی تقریر اور دعا کروائی۔

سڈنی: ۲۴؍مئی بروز اتوار جماعت ہائے احمدیہ سڈنی کا مشترکہ جلسہ مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم کے بعد مکرم امیر صاحب نے افتتاحی کلمات کہے۔ اسکے بعد ایک کمپنی ’First Aid Coach‘کی طرف سے ایک پروفیشنل ٹرینر نے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے بارے میں حاضرین کو آگاہی دی۔

بعد ازاں عزیزم عارب خان نے ’’خلیفۃ المسیح سے محبت‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ ایک ناصرہ عزیزہ آریانہ نور نے ’’خلیفۃ المسیح کی محبت اور احمدی بچیوں سے توقعات‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم شاہد محمود صاحب نے ’’ہماری ساری ترقیات خلافت سے وابستہ ہیں‘‘ کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ مکرم قمرالزماں صاحب نے ’’آئیں نظام وصیت میں شامل ہوں‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم رمضان شریف صاحب نے ’’خلافت کی اطاعت‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔

مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی اور نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں۔ ۵۵۰؍احباب جماعت نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ الحمد للہ۔

(رپورٹ:ثاقب محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو کے زیر اہتمام دوسرا نیشنل مقابلہ مضمون نویسی

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button