اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ نکاح

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ ۴؍جولائی ۲۰۲۶ء بعد نمازِ عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭… عزیزہ درمانہ مبارکہ خان (واقفۂ نو) بنت مکرم زکریا نصراللہ خان صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم مبارز احمد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد مبشر احمد صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ ادیبہ علیم (واقفۂ نو) بنت مکرم عطاء العلیم صاحب (فرانس) ہمراہ مکرم طلحہ فصیح احمد صاحب ابن مکرم وسیم احمد ظفر صاحب (فرانس)

٭…عزیزہ ماہ نور عرفان بنت مکرم میاں عرفان احمد صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم مرزا زمار حُمَید بیگ صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم مرزا امجد بیگ صاحب (یوکے)

٭…عزیزہ بریرہ ندرت شہزاد بنت مکرم عامر شہزاد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم کامران خالد صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم خالد محمود اکرم صاحب (کارکن عملہ حفاظت خاص یوکے)

٭…عزیزہ عیشہ ملک (واقفۂ نو) بنت مکرم ناصر احمد ملک صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم جہانزیب اختر صاحب ابن مکرم سرفراز اختر صاحب (جرمنی)

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button