افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر کا سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر کو اپنا دو روزہ نیشنل اجتماع مورخہ ۲۴و۲۵؍اپریل ۲۰۲۶ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

اجتماع سے قبل مورخہ ۲تا۸؍اپریل کو مختلف جماعتوں میں ریجنل اجتماعات خاکسار (صدر مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر) اور مکرم صدر مجلس انصاراللہ مڈغاسکر کی زیرنگرانی منعقد کرائے گئے۔ اجتماع سے ایک ہفتہ قبل ابتدائی ورزشی مقابلہ جات کرائے گئے اوران مقابلہ جات کے فائنلز نیشنل اجتماع کے روزکرا ئے گئے جن میں کرکٹ، ۴۰۰؍میٹر دوڑ، بیڈمنٹن اوروالی بال شامل ہیں۔

نیشنل اجتماع کا آغاز مورخہ ۲۴؍اپریل بروز جمعۃالمبارک بعد از نماز فجر ہوا۔ تقریب پرچم کشائی میں مکرم مجیب احمد صاحب نیشنل صدر جماعت و مبلغ انچارج مڈغاسکر نے قومی پرچم اور خاکسار نے لوائے خدام الاحمدیہ لہرایا۔ نیز مکرم صدر صاحب نے دعا کروائی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا۔ اس کے بعد ’’سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ کے مقاصداور اہمیت‘‘ کے موضوع پر مکرم انس احمد صاحب مبلغ سلسلہ مڈغاسکرنے خدام کو ہدایات دیں۔ افتتاحی تقریب کا اختتام خاکسار کی چند نصائح اور دعا سے ہوا۔

امسال نیشنل اجتماع میں کل۱۲؍علمی مقابلہ جات اور۱۳؍ورزشی مقابلہ جات منعقد کروائے گئے جن میں یہ مقابلے شامل تھے: تلاوت، نظم، اذان، تقریر، تقریرفی البدیہہ، کسوٹی، حفظ القرآن، ترانہ، دینی معلومات، بیت بازی، مشاہدہ و معائنہ اور پیغام رسانی۔ اسی طرح دوڑ۴۰۰؍میڑ، دوڑ۱۰۰؍میڑ، ثابت قدمی، لمبی چھلانگ، اونچی چھلانگ، رسہ کشی، ریلے ریس، کلائی پکڑنا، چکر ریس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کرکٹ۔

محض خدا تعالیٰ کے فضل سےسالانہ نیشنل اجتماع کی مجموعی حاضری۵۳۵؍رہی۔ الحمدللہ

دوران سال پروگرام میں خدام اور اطفال میں پہلے سے بڑھ کر جوش وخروش دیکھا گیا اور اجتماع میں شامل ہونے کی خاص رغبت نمایاں تھی جس سے اجتماع کا مقصد کافی حد تک حاصل ہوتا ہوانظر آیا۔ اجتماع کے اختتام پر تمام شاملین کے لیے نمازوں کے ساتھ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

مزید برآں مکرم نیشنل صدرصاحب، صدر صاحب مجلس انصاراللہ، مربیان کرام اور دیگر عہدیداران نے بھرپور تعاون کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے خدام و اطفال کی حوصلہ افزائی کی۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

اللہ تعالیٰ ہمیں خدمت دین کی توفیق عطا فرماتاچلاجائے، ہماری حقیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور باثمرکرے اور تمام خدام کو خداتعالیٰ سے حقیقی تعلق قائم کرنے اور خلیفۂ وقت کا حقیقی سلطان نصیر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اللّٰھم آمین

(رپورٹ:حافظ شکیل الرحمٰن۔ صدر مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button