ایشیا (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ کُھلنا ریجن، بنگلہ دیش کے تحت مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ کُھلنا ریجن، بنگلہ دیش کے زیر اہتمام مورخہ ۲۵؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ضلع کُھلنا کے کویرا کے گھوڑیلال گاؤں میں ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔

اس پروگرام کے لیے خدام کی ٹیم ۲۴؍مارچ کو ہی مذکورہ دور دراز علاقہ میں پہنچ گئی جہاں دریا کے ذریعہ کئی گھنٹوں کا سفر کرنا پڑا۔ اس علاقے میں جماعت احمدیہ بھی قائم ہے۔ مورخہ ۲۵؍مارچ کو خدام مقررہ مقام گاؤریلال سرکاری پرائمری سکول پہنچے اور وقار عمل کے ذریعہ سکول کی صفائی کی۔ اس کے بعد ہیڈ مسٹرس صاحبہ کی موجودگی میں دعا کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔

میڈیکل کیمپ میں بنیادی طبی معائنہ کیا گیا جس میں وزن، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر ٹیسٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ بلڈ گروپنگ بھی کی گئی اور ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات مفت فراہم کی گئیں۔

اس کیمپ کے ذریعہ مجموعی طور پر ۲۵۴؍افراد کو طبی سہولت فراہم کی گئی جبکہ ۴۰؍افراد کا ہومیو پیتھک علاج بھی کیا گیا۔ اختتام پر خدام نے دوبارہ وقار عمل کے ذریعہ سکول کی صفائی کی۔

اس پروگرام میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر، ایک ڈپلومہ ڈاکٹر، ایک ہومیو پیتھی ڈاکٹر اور ایک میڈیکل کے طالب علم نے خدمات سرانجام دیں۔ اس کے علاوہ ۲۸؍خدام و اطفال (جن میں ۷؍اطفال شامل تھے) نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: احمدیہ سکول کنشاسا میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button