ارشادِ نبوی
تم جھوٹ سے بچو
حضرت عبد اللہ ؓنے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : صدق اختیار کرو، یقینا ًصدق نیکی کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔ ایک آدمی سچ بولتا چلا جاتا ہے اور سچ کے لیے طلب اور کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھا جاتا ہے۔ اور تم جھوٹ سے بچو۔ یقیناً جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ آگ کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک آدمی جھوٹ کے لیے کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک کذّاب لکھا جاتا ہے۔
(مسلم کتاب البر و الصلۃ باب قبح الکذب و حسن الصدق و فضلہ حدیث نمبر ۴۷۰۷)
مزید پڑھیں: محبتِ الٰہی کے حصول کی دعا




