یاد کرنے کی باتیں

یادکرنےکی باتیں

روز مرّہ دعائیں

محبتِ الٰہی کے حصول کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاٴَلُکَ حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَالْعَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ حُبَّکَ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ نَّفْسِیْ وَاَھْلِیْ وَمِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ

(جامع ترمذی کتاب الدعوات عن رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم باب ما جاء فی عقدالتسبیح باِلیَد حدیث:3490)

ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور اس کی محبت بھی جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔ اور ایسے عمل کی (محبت بھی مانگتاہوں ) جو مجھے تیری محبت تک پہنچادے۔ اے اللہ! تُو اپنی محبت کو میرے نزدیک میری جان میرے اہل وعیال اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ محبوب بنا دے۔

اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)

حدیث نمبر20

تَهَادُّوْا تَحَابُّوْا
ترجمہ: ایک دوسرے کو تحفہ دیا کرو تا کہ آپس میں تمہاری محبت بڑھے۔

اردو الہام(حضرت مسیح موعودؑ)

بَشَّـرَنِیْ رَبِّیْ وَقَالَ۔ اِنِّیْ سَاُوْتِیْکَ بَرَکَۃً وَّ اُجْلِیْٓ اَنْوَارَ ھَا
حَتّٰی یَتَبَرَّکَ بِثِیَابِکَ الْمُلُوْکُ وَالسَّلَاطِیْنُ۔

میرے ربّ نے مجھے بشارت دی اور فرمایا۔مَیں تجھے برکت دوں گا اور
اس کے انوار کو روشن کروں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔

(تذکرہ صفحہ 212۔ ایڈیشن 2023ء)

قصیدہ مع ترجمہ

شعر نمبر 38

فَطَلَعْتَ يَا شَمْسَ الْهُدٰى نُصْحًا لَّهُمْ
لِتُضِيْئَهُمْ مِنْ وَّجْهِكَ النُّوْرَانِي

ترجمہ: سواے آفتاب ہدایت! آپؐ نے ان کی خیر خواہی کے لیے طلوع کیا
تا کہ اپنے نورانی چہرہ سے آپؐ انہیں منور کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button