نظم
خلافت سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا
(پیارے آقا کی احمدی بچیوں کے ساتھ ملاقات میں ایک طرف رکھا ہوا یہ بورڈ ’’خلافت سَمِعْنَا وَ أَطَعْنَا‘‘ دیکھ کر )
حکم کوئی سنو تو اطاعت کرو
پیارے آقا سے ایسی محبت کرو
وہ خلیفہ ہمارا خدا والا ہے
اس کی مسند کی ہر دم حفاظت کرو
مسکرا کر کرو تم سوال و جواب
دور دل میں بسی ساری حسرت کرو
عمر اپنی گزارو اسی سائے میں
دھوپ دنیا میں کالی نہ رنگت کرو
ہر قدم باعمل ہو تمہارا سنو
احمدی بچیاں ہو یہ ثابت کرو
اے دیاؔ! یہ زمانہ یہاں چھوڑ کر
اس کی محفل میں جانے کی نیت کرو
(دیاجیم۔ فجی)
