دعائے مستجاب
بخشش اور خاص بندۂ خدا بننے کی دعا
حضرت مسیح موعودؑ نے اپنے ایک رفیق خاص چوہدری رستم علی صاحب کو اس دعا کی تلقین کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ
’’چاہیے کہ سجدہ میں اور دن رات کئی دفعہ یہ دعا پڑھیں۔
یَا مَنْ هُوَ اَحَبُّ مِنْ کُلِّ مَحْبُوْبٍ۔ اِغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَاَدْخِلْنِیْ فِیْ عِبَادِکَ الْمُخْلِصِیْنَ۔ آمین‘‘
(الحکم ۱۰؍اگست ۱۹۰۱ء)
اے سب پیاروں سے بڑھ کر پیارے! مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے اپنے چنیدہ بندوں میں داخل فرمالے۔
(مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر سوم صفحہ ۷۴، مکتوب ۱۵؍فروری ۱۸۸۸ء)
(بحوالہ ادعیۃ المھدی، خزینۃ الدعا صفحہ ۲۲۱)




