حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ :پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دوٹیسٹ میچز کی سیریزایک ایک کی برابری پرختم ہوئی۔ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹروبا، ٹرینیڈاڈ میں ہونے والے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ۹۰؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی باری میں ۳۱۱ رنزبنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم ۲۸۲ رنزبناسکی۔ دوسری اننگزمیں ویسٹ انڈیزنے۱۸۱رنزبناکرپاکستان کو۲۱۱کا ہدف دیاتاہم مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام ہوئی اور۱۲۰رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیزکے Justin Greavesنے میچ میں سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس میچ کے ہیروعبداللہ شفیق رہے جنہوں نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست ۱۶۰ رنزاور دوسری اننگزمیں ۲۴؍رنزناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستانی آف سپنر ساجدخان نے میچ میں آٹھ بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے ۳۴۴ رنزبنائے، جواب میں پاکستان ٹیم ۳۸۷ رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔ دوسری باری میں میزبان ٹیم محض ۱۱۷ رنزبناپائی اور پاکستان نے ۷۵؍رنز کا آسان ہدف دووکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ پاکستانی کپتان بابراعظم سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

افغانستان بمقابلہ آئرلینڈ:پانچ میچزکی ایک روزہ انٹرنیشنل سیریزمیں افغانستان نے ۲۔ صفرکی برتری حاصل کرلی۔ پہلا میچ بارش کی نذرہوا جبکہ دوسرے میچ میں راشدخان کی چھ وکٹوں کی بدولت افغان ٹیم نے ۹۲؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔ بیلفاسٹ میں کھیلے گئے تیسرے مقابلہ میں بھی راشدخان نے بیٹ اوربال سے شاندارکارکردگی دکھاکراپنی ٹیم کو تین وکٹوں سے فتح دلوائی۔

دولت مشترکہ کھیلیں:کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۶ء سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگومیں ۲۳؍جولائی تا۲اگست منعقدہوئیں۔ ان گیمز میں دس کھیلوں کے ۲۱۵ ایونٹس میں ۲۷؍ٹیموں کے ۲۷۰۰ سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ آسٹریلیا نے سب سے زیادہ ۱۷۱ میڈلز جیتے جن میں ۷۰؍طلائی، ۴۵؍چاندی اور۵۶کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ انگلینڈکے ایتھلیٹ۲۹گولڈ، ۴۵؍سلور اور ۳۹؍برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ مجموعی طورپر۶۳میڈلزکے ساتھ کینیڈاتیسرے جبکہ بھارت ۳۹؍تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ پاکستان کے لیے واحدتمغہ فاطمہ زہراء نے باکسنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے جیتا۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button