متفرق شعراء

حمدِ باری تعالیٰ

جلوے اس کے موجزن ہیں گردشِ افلاک میں
چشمِ تر میں دیکھ اس کو دیدۂ نمناک میں

آسماں کی رفعتوں میں اس کی ہستی کا ثبوت
کہکشاں کی وسعتوں میں ذرہ ہائے خاک میں

راہگزر میں دیکھ اس کو جادۂ منزل پہ دیکھ
دیکھ دن کی روشنی میں رات وحشت ناک میں

کہکشاں میں دیکھ اس کو آتشِ خورشید میں
سیم وزر میں دیکھ اس کو یا خس و خاشاک میں

مہر و ماہ میں دیکھ اس کو رفعتِ کوہسار میں
دیکھ دل کے آئینے میں سینۂ صد چاک میں

دیکھ اس کو بلبل و شاہین کی پرواز میں
دام میں صیاد کے یا حلقۂ فِتراک میں

(پروفیسر طارق بشیر۔ یوکے)

مزید پڑھیں: مولا مری دنیا کو تباہی سے بچالے

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button