جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور والدین کانفرنس ۲۰۲۶ء
مکرم محمد معین الاسلام صاحب، شعبہ رپورٹنگ جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سےمورخہ ۵؍جون ۲۰۲۶ء کو احمد نگر ضلع پنچگڑہ میں واقع جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش کے ہال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور والدین کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی ہے۔ الحمدللہ

مکرم شہیدالاسلام صاحب نائب نیشنل امیرو سیکرٹری امورعامہ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی صدارت میں رات آٹھ بجے قرآن کریم کی تلاوت کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ نظم کے بعد حاجی مکرم صالح احمد صاحب، استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش نے جامعہ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
دوران سال جامعہ میں منعقد ہونے والے علمی مقابلہ جات کے انعامات طلبہ میں تقسیم کیے گئے۔ بعد ازں تین زبانوں میں طلبہ نے تقاریر پیش کیں۔ اس کے بعد دو والدین نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ پروگرام کے آخر میں جامعہ کی سرگرمیوں پر ایک ویڈیو دکھائی گئی۔ آخر میں مکرم مبشرالرحمٰن صاحب، پرنسپل جامعہ نے جامعہ کی سرگرمیوں کے بارے میں روشنی ڈالی۔

آخر میں صدر مجلس کی تقریر اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام کے بعد سب کے لیے عشائیہ کا انتظام کیا گیا۔ اس پروگرام میں ۱۱؍مرکزی مہمان اور ۴۵؍والدین سمیت کُل ۲۰۰؍افراد شریک ہوئے۔
(مرسلہ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: سہ روزہ ریفریشر کورس مبلغین و معلمین کرام آئیوری کوسٹ ۲۰۲۶ء




