جماعت احمدیہ لٹویا کی طرف سے ضرورت مند خاندانوں کی امداد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے گذشتہ کچھ عرصہ میں جماعت احمدیہ لٹویاکومہنگائی کے ہاتھوں مُشکلات ومصائب کا شکاربعض خاندانوں کی امداد کرنےاورایک حد تک اُن کے دُکھ درد بانٹنے کی توفیق ملی۔ ۱۹؍اپریل کولٹویا کے دارالحکومت ریگا سے تقریباً ۴۰ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع انچوکالنس (Inchukalns) میونسپیلٹی کی حدود میں واقع مختلف دیہات میں رہائش پذیر ۵ تا ۷؍افراد پر مشتمل ۱۱ غیر مسلم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ آئل، آٹا، چینی، دلیہ، مکرونی، انڈے، دہی، دودھ، بسکٹ اور بچوں کے لیے چاکلیٹس اور ٹافیاں اِن راشن پیکیجز میں شامل تھیں۔

علاوہ ازیں ایک مقامی چرچ میں کام کرنے والی عورت کو بھی راشن اور استعمال شدہ کپڑوں کے تین بورے سپرد کیے گئے تاکہ وہ یہ سامان ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کردیں۔ سب لوگوں نے بڑی خوشی اور ممنونیت کا اظہار کیا اور دل کی گہرائی سے جماعت احمدیہ لٹویا کا شکریہ ادا کیا۔
خدمتِ خَلق کے کاموں میں ہمارے ساتھ ہمیشہ تعاون کرنے والی سوشل ورکر Ligita Šteina صاحبہ نے بھی جماعت احمدیہ کا شکریہ اداکیا اورجماعت احمدیہ عالمگیر کی طرف سے کی جانے والی خدمتِ انسانیت کی کوششوں کوسراہا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدیہ لٹویا کی اِس حقیر کوشش کو قبول فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے بارھویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء کا کامیاب و بابرکت انعقاد




