ہنسنا منع ہے

ہنسنامنع ہے!

دل آزاری

ایک دوست (دوسرے سے): میں کل سے کم خوراک شروع کر رہا ہوں۔

دوسرا دوست: کل سے کیوں؟

پہلا دوست: آج فریج میں میری پسند کا بہت کچھ ہے، میں اِن چیزوں کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتا !

امی کا ڈر

باجی (ننھی سے): تم آنکھیں بند کر کے مٹھائی کیوں کھا رہی ہو؟

ننھی: اِس لیے کہ امی نے مٹھائی کی طرف دیکھنے سے بھی منع کیا ہے۔

وفاداری

سلیم (کلیم سے): یار میں اپنا کتا بیچنے جا رہا ہوں۔

کلیم: میں خرید لیتا ہوں۔ یہ وفادار تو ہے نا ؟

سلیم: جی ہاں! بہت زیادہ۔ پہلے بھی تین بار بیچ چکا ہوں … ہر بار بھاگ کر واپس میرے پاس ہی آجاتا ہے!

بارش

ایک آدمی جب بھی کپڑے دھوتا تو بہت زور کی بارش شروع ہو جاتی۔ ایک دن موسم صاف دیکھ کر آدمی نے کپڑے دھونے کا سوچا اور دکان سے سرف خرید نے چلا گیا۔ جیسے ہی آدمی دکان میں داخل ہونے لگا تو بہت زور سے بادل گر جا۔

آدمی نے بادل کی طرف دیکھ کر کہا: میں تو نمکو لینے آیا ہوں۔

سایہ

ڈاکٹر مریض سے: آپ کو کیا بیماری ہے جناب؟

مریض: جناب میں جب چلتا ہوں تو میرا سایہ میرے پیچھے آتا ہے۔

گھبراہٹ

ایک مویشی خانے میں ایک اجنبی داخل ہوا۔ اس نے منشی سے بڑے رعب سے پوچھا: تم کون ہو؟

منشی نے گھبراتے ہوئے اُلٹ جواب دیا: منشی خانے کا مویشی۔

نقل

باپ بیٹے سے: بیٹا تم سب مضامین میں فیل ہوگئے ہو۔

بیٹا: ابواب تو آپ کو یقین آگیا ہو گا کہ میں نقل نہیں کرتا۔

ق۔ م سے مراد

استاد (شاگرد سے): افضل بتاؤ۔ تمہارا سنِ پیدائش کیا ہے؟

فضل: جناب 2002 ق م

استاد ( حیران ہو کر ): ق م سے تمہارا کیا مطلب ہے؟

افضل ( جلدی سے): جناب ق م کا مطلب قبل منیر۔ یعنی میں اپنے بھائی منیر سے دو سال پہلے پیدا ہوا۔

رپورٹ

گوالا (تھانیدار سے ): جی مجھ سے غلطی ہوئی کل جو میں نے رپورٹ لکھوائی تھی کہ میری گائے گھر سے چوری ہوگئی ہے۔ وہ درست نہ تھی۔ گائے گھر میں موجود ہے میرے بیٹے نے اسے حویلی میں باندھ دیا تھا۔

تھانیدار: اب کچھ نہیں ہو سکتا مجرم گرفتار ہوگیا ہے۔

٭…٭…٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button