یادکرنےکی باتیں
روز مرّہ دعائیں
مصائب سے نجات پانے کے لیے الہامی دعا
حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعائیں سکھلائی تھیں مجھے بھی خدا نے الہام کرکے ایک دعا سکھلائی اور وہ یہ ہے۔
سُبْـحَانَ اللّٰہِ وَبِـحَمْدِہٖ سُبْـحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُـحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُـحَمَّدٍ
(تذکرہ صفحہ 28۔ ایڈیشن 2023ء)
ترجمہ: اللہ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ۔اللہ پاک ہے بڑی عظمت والا ہے۔
اے اللہ! محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور محمدؐ کی آل پر رحمتیں نازل فرما۔
اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر23
الدُّعَآءُ هُوَ الْعِبَادَةُ
ترجمہ:دُعا ہی تو اصل عبادت ہے۔
انگریزی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
I Love You
ترجمہ: آئی لَوْ یُو *
یعنی میں تم سے محبت رکھتا ہوں۔
(تذکرہ صفحہ 56۔ ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 41
وَجْهُ الْمُهَيْمِنِ ظَاهِرٌ فِي وَجْهِهٖ
وَ شُئُوْنُهُ لَمَعَتْ بِهٰذَا الشَّانٖ
ترجمہ: آپؐ کے چہرے میں خدا کا چہرہ نمایاں ہے
اور خدا کی صفات ( آپؐ کی ) اس شان سے جلوہ گر ہو گئیں