نظم
ہاتھ ہیں دھونے سب سے پہلے
بھاگا بھاگا فارس آیا
فاتح کو بھی ساتھ ملایا
ریس سے دونوں تھک کر بیٹھے
مانگ کے شربت پینے بیٹھے
امی نے پہلے ڈانٹ پلائی
ہاتھ دھونے کی راہ دکھائی
دھو کر ہاتھ وہ دونوں آئے
امی جان نے گلاس تھمائے
شربت دونوں کو بھاتا ہے
دونوں کا جی للچاتا ہے
سوری سوری کرتے جائیں
ساتھ میں وعدہ کرتے جائیں
کھیل کے جب بھی گھر آئیں گے
پہلے ہاتھ ہی چمکائیں گے
چاہے جتنا مرضی کھیلے
ہاتھ ہیں دھونے سب سے پہلے
بات ضروری یاد رکھیں گے
ورنہ ہم بیمار پڑیں گے
(ابو الفارس محمود)
