ہنسنامنع ہے!
کم فیس کا طریقہ
کنجوس: ڈاکٹر صاحب بہت درد ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر: درد کہاں ہورہا ہے؟
کنجوس: اگر میں بتا دوں تو کیا فیس کم کر دیں گے؟
ڈاکٹر: نہیں۔
کنجوس: پھر محنت کر کےخود ہی تلاش کریں۔
گرفتاری
ایک فوجی افسر نے اپنے ماتحت فوجیوں کو چائے کی دعوت دی۔
فوجی افسر نے سموسے اور بسکٹ رکھ کر کہا کہ ان پر ایسا حملہ کرو جیسے دشمن پر کرتے ہو۔ سب فوجی شروع ہو گئے۔
ایک فوجی نے سموسے اور بسکٹ جیب میں ڈالنا شروع کر دیے۔
افسر: یہ کیا کر رہے ہو؟
فوجی نے سیلوٹ مار کر جواب دیا: سر دشمنوں کو زندہ گرفتار کر رہا ہوں۔
ری فنڈ
ایئر ہوسٹس: سر! اگر جہاز گرنے لگے تو یہ پیراشوٹ باندھ کر نیچے کود جائیے گا۔
مسافر: اگر پیراشوٹ نہ کھلا تو؟
ایئر ہوسٹس: تو بعد میں آپ ہمارے دفتر آ کر اپنے پیسے ری فنڈ کروا سکتے ہیں!
خواب
سلیم: یار میں نے کل خواب میں دیکھا کہ میرے اکاؤنٹ میں ایک ارب روپیہ آگیا ہے۔
کلیم: پھر؟
سلیم: پھر جب میں صبح اٹھا تو موبائل میں صرف 12 روپے تھے۔ آجکل مجھے اچھے اچھے خواب آتے ہیں۔
کومہ
نسرین: پتہ ہے ہمارے گاؤں کے چودھری صاحب کومہ میں چلے گئے ہیں۔
پروین: ہاں بہن پیسے والے تو کہیں بھی جا سکتے ہیں۔
حلوہ اور چمچ
ایک رات ملا نصیر الدین کو خواب میں بہت لذیذ اور گرما گرم حلوہ ملا۔وہ خواب میں حلوہ کھانے ہی والے تھے کہ اچانک ان کی آنکھ کھل گئی۔ انہوں نے دیکھا کہ کمرے میں گُھپ اندھیرا ہے اور سامنے کوئی حلوہ نہیں ہے۔ ملا نے فوراًاپنی آنکھیں بند کیں اور دوبارہ سونے کی کوشش کی تاکہ خواب وہیں سے شروع ہو سکے لیکن نیند غائب ہو چکی تھی۔وہ فورا ًبستر سے اٹھے، باورچی خانے میں گئے، اندھیرے میں ہی لالٹین جلائی اور ایک بڑا چمچ لے کر واپس بستر پر آ کر بیٹھ گئے۔ انہوں نے دوبارہ آنکھیں بند کیں اور چمچ ہاتھ میں پکڑ کر سو گئے۔
اگلی صبح بیوی نے پوچھا: ملاصاحب رات کو آپ ہاتھ میں چمچ لے کر کیوں سوئے تھے؟
ملا نے سنجیدگی سے جواب دیا: بیگم! رات کو خواب میں اتنا لذیذ حلوہ ملا لیکن چمچ نہ ہونے کی وجہ سے میں کھا نہیں سکا۔اس لیے میں نے چمچ پاس رکھا تاکہ اگر وہ دوبارہ خواب میں آئے تو میں ایک سیکنڈ بھی ضائع نہ کروں!
٭…٭…٭
