جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی دس جماعتوں میں وصیت سیمینار کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مئی تا جولائی ۲۰۲۶ء جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو کل ۹ مقامات پر دس جماعتوں میں وصیت سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی ہے۔ الحمد للہ
ان سیمینارز میں نظام وصیت کی اہمیت، افادیت، برکات، کتاب ’’الوصیت‘‘ کی روشنی میں موصیان کی ذمہ داریاں اور وصیت کے شرائط و قواعد جیسے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔ ہر سیمینار میں مجلس سوال و جواب بھی ہوئی۔ موصیان کے علاوہ دیگر احباب و خواتین بھی کافی تعداد میں شامل ہوئے۔ اکثر سیمینارز میں دفتر وصیت ڈھاکہ سے نمائندگان بھیجے گئے۔

ان سیمینارز کے ذریعہ بعض احباب و خواتین کو وصیت کرنے کی طرف رغبت پیدا ہوئی اور انہوں نے اسی روز نظام وصیت میں شامل ہونے کے لیے فارم پُر کیے۔ الحمد للہ
نیچے ایک اعداد و شمار پیش کیے جاتے ہیں:


اللہ تعالیٰ ان سیمینارز کے بابرکت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی امریکی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت




