مجلس انصاراللہ لوئر ریور ریجن، گیمبیا کا ریجنل اجتماع ۲۰۲۶ء
محمد کماٹے صاحب ریجنل زعیم مجلس انصاراللہ گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ لوئر ریور ریجن، گیمبیا کو مورخہ۱۹؍جولائی ۲۰۲۶ء بروز اتوار ریجنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی، الحمدللہ۔

پروگرام کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت قرآن کریم اور عہد سے ہوا جس کے بعد مکرم سیرنگ بلدے صاحب معلم سلسلہ نے ’’انصار کی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ اس کے بعد مکرم بوبا باہ صاحب معلم سلسلہ نے ’’جلسہ سالانہ کی اہمیت و برکات‘‘ پر تقریر کی اور احباب کو جلسہ سالانہ یوکے براہ راست دیکھنے و سننےکی تلقین کی۔ ان تقاریر کے بعد ایک مجلس سوال وجواب ہوئی جس میں معلّمین نے احباب کے سوالات کے جواب دیے۔ بعدازاں مکرم ڈمباہ باہ صاحب معلم سلسلہ نے قبول احمدیت اور قربانی کے ایمان افروز واقعات بیان کیے۔
آخر پر مکرم موسیٰ سابلی صاحب ریجنل جماعت پریذیڈنٹ نے اپنے اختتامی کلمات میں آنے والے انصار کا شکریہ ادا کیا اور جماعتی پروگراموں میں شمولیت کی اہمیت بیان کی۔ دعا کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوا۔ نماز ظہر وعصر کے بعد احباب کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا جس کے بعد احباب اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے۔
اجتماع کی حاضری ۵۳؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: تعلیم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، جرمنی کے زیر اہتمام ہیمبرگ میں محفل مشاعرہ



