ربوہ کا موسم(۱۱تا۱۷؍ستمبر۲۰۲۶ء)
۱۱؍ستمبر جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہوا بالکل بند تھی۔ جمعے کی نماز تک کافی گرمی ہوگئی تھی، دھوپ زوروں پر چمک رہی تھی۔ تاہم دوپہر اڑھائی بجے کے قریب اچانک ہلکی ہوا چلنا شروع ہوگئی اور موسم کچھ بہتر ہوگیا، ہفتہ کی صبح فجر کے وقت ہلکی ہوا کی وجہ سے سورج نکلنے کے باوجود موسم ٹھیک رہا۔ اتوار کے دن دھوپ تھی لیکن ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے موسم خوشگوار بن گیا۔ سوموار۱۴؍ستمبر کو صبح ہی سے ہلکی ہوا رواں دواں تھی اور موسم حبس کی غیر موجودگی میں خوشگوار ہوگیا تھا۔منگل کو صبح نماز فجر کے وقت موسم ہوا کی وجہ سے ٹھیک تھا۔ رات نماز عشاء کے بعد آسمان پر بادل چھا گئے اور ہر طرف چمک اور بادلوں کی ہلکی گرج شروع ہوگئی۔بدھ کو دھوپ کے باوجود ہوا کی وجہ سے موسم اچھا رہا۔ سہ پہر کے وقت ہوا میں تیزی آگئی اور لوگوں نے گرمی کم ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ جمعرات کو بھی ہوا چلتی رہی جس سے موسم اور بھی خوشگوار ہوگیا۔ اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۴؍ اور کم سے کم ۲۴؍درجے سینٹی گریڈ رہا۔(ابو سدید)




