آسٹریلیا (رپورٹس)جلسہ سالانہ

جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے ۳۸ویں جلسہ سالانہ کا معائنہ انتظامات

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کا ۳۸واں جلسہ سالانہ ۲؍ تا ۴؍اکتوبر بروز جمعہ تا اتوار مسجد بیت الھدی سڈنی میں منعقد ہو رہا ہے۔ جلسہ سالانہ کے انتظامات کا معائنہ مورخہ ۳۰؍ستمبر بروز بدھ کو مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت آسٹریلیا نے کیا اور ڈیوٹیوں کے افتتاح کی تقریب میں کارکنان کو نصائح کیں۔

مکرم امیر صاحب نے بعد نماز مغرب و عشاء مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا جس کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم وقار احمد ناصر صاحب نے کی۔ ترجمہ مکرم عابد محمود شاہد صاحب نے پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم عمران احمد چانڈیو صاحب نے نظم پیش کی اور مکرم عمر فاروق صاحب نے اس کا انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے کارکنان سے تقریر کی اور جلسہ کی نسبت سے مختلف ھدایات دیں۔دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی اور سب احباب کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button