کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

حضرت ہارونؑ فصیح اللّسان تھے

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام فرماتے ہیں کہ ’’ہارون نبی حضرت موسیٰ ؑکے وقت میں تھا۔ ‘‘

(تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد 5 صفحہ 261)

’’خدا کے نبی شہرت پسند نہیں ہوتے بلکہ وہ اپنے تئیں چھپانا چاہتے ہیں مگر الہی حکم انہیں باہر نکالتا ہے۔ دیکھو حضرت موسیٰؑ کو جب مامور کیا جانے لگا تو انہوں نے پہلے عرض کیا کہ ہارون مجھ سے زیادہ افصح ہے پھر کہا
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنْبٌ مگر الہٰی منشاء یہی تھا کہ وہی نبی بنیں اور وہی اس لائق تھے اِس لئے حکم ہوا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تم جاؤ اور تبلیغ کرو۔ ‘‘

(تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد 6 صفحہ 206-207)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button