یادکرنےکی باتیں
روز مرّہ دعائیں
صبح شام پڑھنے کی دعا
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 11؍ستمبر2026ء میں رسول اللہ ﷺ کے توکّل علیٰ اللہ کے بارے میں درج ذیل دعا بیان فرمائی
حضرت ابودرداءؓسے روایت ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ جس نے صبح اور شام سات مرتبہ یہ کہا:
حَسۡبِیَ اللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَھُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ
کہ الله میرے لیے کافی ہے، نہیں کوئی قابلِ عبادت مگر وہی، اُس پر مَیں نے توکّل کیا اور وہ عرشِ عظیم کا ربّ ہے۔ تو الله اُس کے لیے کافی ہے، اُس چیز کے لیے جو اس شخص کو فکر مند کرتی ہے، خواہ وہ اِس میں سچا ہو یا جھوٹا ہو۔
(سنن ابي داؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا أصبح حدیث:5081)
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر25
صُوْمُوْا تَصِحُّوْا
ترجمہ:روزے رکھا کرو تا کہ صحت حاصل ہو۔
انگریزی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
I shall help you
آئی شیل ہیلپ یُو *
ترجمہ: میں تمہاری مدد کروں گا۔
(تذکرہ صفحہ 56۔ ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 43
سُجُحٌ كَرِيْمٌ بَاذِلٌ خِلُّ التُّقٰى
خِرْقٌ وَ فَاقَ طَوَائِفَ الْفِتْيَانٖ
ترجمہ: آپ خوش خُلق، معزز، سخی، تقوی کے سچے دوست،
فیاض اور جوانمردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں۔