ربوہ کا موسم( ۲۵؍ستمبر تایکم اکتوبر ۲۰۲۶ء)
۲۵؍ستمبر جمعۃ المبارک کو دن بھر ہلکی ٹھنڈی ہوا رواں دوں رہی۔ ہفتہ کو نماز فجر کے وقت ہلکی ہوا جاری تھی اور موسم اچھا محسوس ہوتا تھا۔ مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا جس کی وجہ سے کبھی سورج دھوپ بکھیرتا اور کبھی بادلوں کی اوٹ میں چلا جاتا۔ شام کے وقت ہوا بند ہونے سے سخت حبس بن گیا ،کسی قدر ٹھنڈک کی وجہ سے گرمی نہ تھی۔ اتوار کو بھی فجر کے وقت ہوا بند تھی۔ تمام دن گرمی محسوس ہوتی رہی۔ شام کے وقت ہلکی ہوا کی وجہ سے خنکی میں اضافہ ہوگیا جو رات کو قدرے تیز ہوگئی۔ سوموارا کو قبل از نماز فجر بادلوں نے آسمان کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور ساتھ ہی ہلکی گرج چمک بھی شروع ہوگئی۔ صبح ساڑھے چھ بجے موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جو آٹھ بجے رتک جاری رہی ۔اس وجہ سےدرجہ حرارت یکدم نیچے گر گیا اور سردی کو گرمی پر غلبہ پانے کا موقع مل گیا۔ دن بھر ٹھنڈی اور تیز ہوا چلتی رہی۔آخری تین دن میں گرمی کا راج رہا۔ آجکل عمومی طور پر دن کے وقت گرمی اور رات کو کچھ ٹھنڈ بن جاتی ہے لیکن اس سال میں دن کو دھوپ کی تپش زیادہ لگ رہی ہے۔اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۷؍اور کم سے کم ۲۵؍درجے سینٹی گریڈ رہا۔
(ابو سدید)




