کینیا بھر میں جلسہ ہائے سیرت النبی کا با برکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کینیا کو امسال ربیع الاول کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں جلسہ ہائے سیرت النبیؐ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ان جلسوں میں جماعت کے معلمین، مبلغین اور دیگر مقررین جن میں بعض نومبائعین بھی شامل تھے، نے قرآن کریم، احادیث نبویہؐ اور حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کی روشنی میں آنحضورﷺ کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ آپؐ کی مدح میں قصائد اور مختلف زبانوں میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ مجلس انصاراللہ، مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ نے بھی اپنے تنظیمی پروگراموں کے تحت جلسہ ہائے سیرت النبیؐ منعقد کیے۔ آنحضورﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے کوئز پروگرامز کا بھی انعقاد کیا گیا جبکہ آپؐ کی پاکیزہ سیرت اور بلند روحانی مقام کے حوالے سے مختلف زبانوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ بیشتر جماعتوں میں احباب جماعت اور مہمانوں کی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال کینیا کے ۱۶؍ریجنز کی ۸۴؍جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ منعقد ہوئے۔ ان پروگراموں میں خواتین و حضرات اور بچوں سمیت ۲۴۷۵؍احباب جماعت جبکہ مختلف مذاہب اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ۱۳۱؍مہمانان نے شرکت کی۔ اس طرح ان مبارک جلسوں میں کُل حاضری ۲۶۰۶؍رہی۔
ذیل میں سیرت النبیؐ کے جلسے منعقد کرنے والی جماعتوں کی تعداد اور حاضری ریجن وار درج کی جاتی ہے۔


(رپورٹ:محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)
مزید پڑھیں: سویڈن کے شمالی شہروں کے گرمائی بازاروں میں تبلیغی سرگرمیاں




